Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ : مغویوں کی بازیابی میں ناکامی پر ایس ایس پی عرفان سمو کا تبادلہ کردیا گیا

ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ کو کشمور کا اضافی چارج دے دیا گیا
شائع 23 جولائ 2023 08:42pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شہریوں کی بازیابی میں ناکامی پر ایس ایس پی کشمور عرفان سمو کا تبادلہ کردیا گیا۔

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور ڈاکوؤں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا، تاہم پولیس ان مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام نظر آئی۔

مغویوں کی بازیابی میں ناکامی پر ایس ایس پی کشمور عرفان سمو کا تبادلہ کردیا گیا ہے، اور ان کی جگہ ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جب کہ عرفان سمو کو کراچی بھیج دیا گیا ہے۔

Kandhkot

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers