لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل
لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی مسافر سے ڈالرز کی اسمگلنگ کے عوض رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں کسٹم اہلکار واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ بیرون ملک ڈالر لے جانے ہیں تو پہلے حصہ دو۔
لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے، جس میں عمران الہیٰ نامی کسٹم اہلکار مسافر سے رشوت طلب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کسٹم اہلکار مسافر سے تکرار کررہا ہے کہ بتارہا ہے کہ کسٹم رولز کے مطابق مسافر 9500 کینڈین ڈالر بیرون ملک نہیں لے جا سکتا، اور اگر آپ نے ڈالر بیرون ملک لے جانے ہیں تو پہلے حصہ دو، اگر 100 ڈالر نہیں دئیے تو 9500 ڈالر ضبط کرلوں گا۔
دوسری جانب ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو پر اعلیٰ حکام نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed on this story.