Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جلسے میں شرکت پر الیکشن کمیشن کا نگران وزیر شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 06:43am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایک بیان میں کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک کے نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

کمیشن کے مطابق اس رپورٹ کے جائزہ کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کو ’حکم جاری کر دیا ہے کہ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹایا جائے۔‘

الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ’نگران حکومت پنجاب کو احکامات جاری کیے جائیں کہ اس کے کسی بھی عہدیدار بشمول وزیر کو کسی سیاسی و انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں۔‘

الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں، نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لیا ہے، رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

KPK Caretaker Transport Minister

Shahid Khattak