محرم الحرام میں قیام امن، اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا
محرم الحرام میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے اٹھارہ نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ جس کے مطابق مساجد ممبر و محراب اور امام بارگاہوں سے نفرت انگیز تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی تمام بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام میں مجموعی امن وامان کے قیام، حکومتی اقدامات اورعلماء و مشائخ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اہم بیٹھک میں محرم الحرام کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی جس پر تمام علمائے کرام نے دستخط کیے۔
ضابطہ اخلاق میں سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرنے کی ساتھ کہا گیا کہ تمام شہری ریاست کے ساتھ وفا داری کا حلف نبھائیں، اسلام کے نفاذ کے نام پر جبر بغاوت سمجھی جائے گی، ریاست کیخلاف مسلح کارروائی اور انتشار بھی بغاوت ہوگی۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ فرقہ واریت تعصبات پر مبنی تحریکوں سے گریز کیا جائے، ریاست ایسے گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے سویڈن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے معاملے پر سخت ترین اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed on this story.