Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، روانگی کے نئے اوقات جاری

کونسی ٹرین کس وقت روانہ ہوگی
شائع 22 جولائ 2023 12:52pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

موسم کی خرابی کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے، لاہور اور فیصل آباد سے کراچی آنے والی ٹرینیں لیٹ روانہ ہوں گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، اسی طرح بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باقی ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کے مطابق رواں دواں ہیں۔

train schedule

Millat Express

karachi express

Karakoram express

Business Express