Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کو ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی فہرست، فنڈنگ کرنیوالوں کی معلومات مل گئیں

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کورنگی اور لانڈھی میں چھاپے، 2 افراد زیر حراست
شائع 22 جولائ 2023 11:42am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحریک ہیں، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کورنگی اور لانڈھی میں چھاپے مارے ہیں۔

چھاپے کورنگی لانڈھی کی نجی فیکٹریوں میں مارے گئے، فیکٹریوں سے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کارروائی کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والوں کے خلاف کی گئی۔ چھاپوں کے دوران ایم کیو ایم لندن کے بینرز، جھنڈے اور تصاویر برآمد کرلی گئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران کارکنان کی فہرست اور فنڈنگ کرنے والوں کی تفصیلات بھی مل گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے مزید کارکنوں کی تلاش شروع کردی۔

MQM Pakistan

Karachi Police

MQM London

Karachi law and order situation