Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ نے بھوک سے لاکھوں لوگوں کے مرنے کا خدشہ ظاہر کردیا

روس کے اناج معاہدے سے نکلنے کے بعد لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں، مارٹن گریفتھس
شائع 22 جولائ 2023 10:18am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کی جانب سے اناج کے معاہدے کے خاتمے سے دنیا میں لاکھوں لوگ بھوک سے مرسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار تشویش کیا ہے۔

مارٹن گریفتھس نے کہا کہ انہتر ممالک میں تقریبا چھتیس ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اناج کی قیمتوں میں اضافے سے خوراک کا بحران بڑھ رہا ہے، ترقی پذیر ممالک میں بھی اناج کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکاگو میں امریکی گندم کے مستقبل کے سودوں میں اس ہفتے چھ فیصد اضافہ ہوا۔ روس کے اناج معاہدے سے نکلنے کے بعد لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کا معاہدہ ایک سال قبل اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثِی میں ہوا تھا، دنیا بھر میں یوکرین اور روس دونوں اناج برآمد کرنے والے سرفہرست ملک ہیں۔

United Nations

Russia Ukraine War

Black Sea grain shipments