Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گلستان جوہر کے بعد اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کا واقعہ

موٹرسائیکل سوارملزم نے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی، ویڈیو وائرل
شائع 21 جولائ 2023 11:54pm

گلستان جوہر کے بعد اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو ”آج نیوز“ نے حاصل کرلی۔

کراچی میں راہ چلتی خواتین غیر محفوظ ہیں، چند روز قبل گلستان جوہر میں ایک خاتون کے ساتھ نازبیا حرکت کا واقعہ سامنے آیا تھا، اور اب اورنگی ٹاؤن میں بھی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ تھانہ اورنگی کی حدود میں مجاہد گلی کے قریب پیش آیا۔

karachi

Orangi Town

gulistan e johar