Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپورٹس کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ، بچے کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور

ڈالر کی کمی اور مہنگائی کے طوفان نے بچوں سے کھیل کود بھی چھین لیا
شائع 21 جولائ 2023 11:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے کا عکاس ہوتے ہیں لیکن کھیلوں کی مصنوعات بچوں کے لیے اب خواب بن گئی ہیں، حکومت کی جانب سے کھیلوں کے سامان پر امپورٹ ڈیوٹی میں 40 سے 45 فیصد اضافے سے قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی۔

ڈالر کی کمی اور مہنگائی کے طوفان نے بچوں سے کھیل کود بھی چھین لیا، حکومت نے کھیلوں کی مصنوعات امپورٹ کرنے پر ڈیوٹی 30 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد کردی جبکہ سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

کھیلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خریداروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی ضد کی وجہ سے لینا پڑ رہا ہے ورنہ ہر چیز پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکس کے بعد کھیلوں کا سامان پیچھے سے مہنگا آرہا ہے۔

لوگ بنیادی اشیا سے تو محروم تھے ہی اب کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی دور کیا جارہا ہے۔

sports

import duty

Sports equipment

sports goods increase