Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب فرانزک ایجنسی میں رپورٹس کی تبدیلی کاانکشاف، نائب قاصد پکڑا گیا

نائب قاصد کے خلاف 10 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج
شائع 21 جولائ 2023 10:29pm

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 10 لاکھ روپے رشوت کے عوض رپورٹس تبدیل کرنے والا نائب قاصد پکڑا گیا۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فرانزک رپورٹس کی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، اور پی ایس ایف اے کا نائب قاصد 10 لاکھ رشوت کے الزم میں گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اسے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے پی ایس ایف اے کے نائب قاصد ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، جس پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے 2 ڈرائیور بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر خاتون سے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کروانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے رشوت لی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نادیہ نوشین کی درخواست پر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Punjab Forensic Science Agency