Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرآن کی بے حرمتی پر سویڈن کے ناظم الامور کی سعودی وزارت خارجہ طلبی

سعودیہ کی جانب سے احتجاجی یادداشت سویڈن کے ناظم الامور کے حوالے کی گئی
شائع 21 جولائ 2023 10:10pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سویڈن میں بے حرمتی کے واقعات پر سعودی عرب میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلبی کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے پے درپے واقعات کے خلاف سعودی عرب نے سویڈش ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ اور سعودی دفتر خارجہ نے سویڈن حکام کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور اس کے نسخے جلانے کے حوالے سے اجازت نامے  جاری کرنے کے غیر ذمہ دارانہ عمل کی مذمت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے سویڈن کے ناظم الامور کو احتجاجی یادداشت بھی حوالے کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سویڈن ان گھناؤنی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں تمام مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہیں، اور یہ بین الاقوامی قوانین و روایات سے بھی مطابقت نہیں رکھتیں، اس قسم کی تمام سرگرمیوں کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی حرکتوں سے مذاہب عالم کے درمیان نفرت کو ہوا ملتی ہے۔

Quran

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Ambassador of Sweden

Saudi Ministry of Foreign Affairs