Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ملزم ساتھیوں کی مدد سے فرار

ملزمان نے وارڈ میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے
شائع 21 جولائ 2023 06:03pm

گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوگیا۔

سیالکوٹ کے سرکاری اسپتال (گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال) میں زیرعلاج ملزم اللہ رکھا اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزم کی وہ ہتھکڑی جسے توڑ کر ملزم فرار ہوگیا
ملزم کی وہ ہتھکڑی جسے توڑ کر ملزم فرار ہوگیا

ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی نگرانی پر ایک پولیس اہلکار (عاصم) تعینات تھا، جسے ملزم کے ساتھیوں نے وارڈ میں ہی یرغمال بنایا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

زخمی پولیس اہلکار عاصم بیان دیتے ہوئے
زخمی پولیس اہلکار عاصم بیان دیتے ہوئے

ذرائع کے مطابق زیر علاج ملزم اللہ کے 2 مسلح ساتھی تھے، جنہیں دیکھ کر اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ بھاگ نکلے، اور ملزمان آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ڈکیتی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ اسپتال میں زیرعلاج تھا، جب کہ ملزم پولیس تھانہ حاجی پورہ کی زیرحراست تھا۔

Government hospital

Govt Allama Iqbal Hospital