Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مقررہ مدت سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے وزیراعظم کو قانونی نوٹس ارسال

قانونی نوٹس شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوایا
شائع 21 جولائ 2023 04:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

مقررہ مدت سے 7 روز قبل قومی اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا۔

قانونی نوٹس شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوایا ہے۔

بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت متعین ہے، متعین وقت سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کی خلاف ورزی ہے، موجودہ حکومتی اتحاد آئین کو ثبوتاز کرنے کے درپے ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو ختم ہو گئی، حکومتی اتحاد قومی اسمبلی کو مقررہ مدت سے 3 سے 5 روز قبل تحلیل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے، قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت سے قبل تحلیل غیر آئینی اقدام ہو گا، قومی اسمبلی کو وقت سے قبل تحلیل کیا گیا تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

azhar siddique advocate

national assembly dissolve