Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ

آج سے دو ماہ تک ڈرون کیمروں پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
شائع 21 جولائ 2023 01:59pm
ڈرون کیمرا۔ فوٹو — فائل
ڈرون کیمرا۔ فوٹو — فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں آج سے دو ماہ تک ڈرون کیمروں پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میجسٹریٹس اور اسلام آباد پولیس کو نوٹیفکیشن اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کی تاکید کردی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات کے رہائشیوں کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مقصد اسلام آباد ضلع کی ریونیو، علاقائی حدود میں عوامی امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

اسلام آباد

drone

dc islamabad