Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

باڑہ خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی راولپنڈی سے چوری کی گئی

گاڑی نمبر ایل ای جی 9086 کا مقدمہ نیوٹاؤن راولپنڈی تھانے میں درج ہے
شائع 21 جولائ 2023 01:01pm

خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا، باڑہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی چوری کی نکلی، گزشتہ روز پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا، دہشت گردی کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں نے شہادت کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

باڑہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

گاڑی کی چوری کا مقدمہ نیوٹاؤن راولپنڈی تھانے میں درج ہے، گاڑی کا نمبر ایل ای جی 9086 ہے۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سینٹر راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

گاڑی کا ماڈل 2011 ہے اور اس کا رنگ سفید ہے، گاڑی کے مالک حمزہ نے چوری کے بعد ایف آر درج کروائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو بیان میں گاڑی کے مالک حمزہ کا کہنا تھا کہ سٹی شاپنگ سینٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا واپس ایا تو گاڑی غائب تھی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارے گئے۔

kp police

KP Law and Order Situation

Bara Police Station Attack