Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: رشوت کا الزام، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج

ملزمان پر شہری سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے
شائع 21 جولائ 2023 11:48am
علامتی تصویر / فائل فوٹو
علامتی تصویر / فائل فوٹو

لاہور میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شاہدرہ سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے شہری رائے آصف محمود کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔

مقدمہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او شاہدرہ سمیت 6 افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

ملزمان پر شہری سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

lahore police

Anti Corruption Department