Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹر نیشنل رائیڈ ہیلنگ سروس ”Yango“ کی شاندار آفیشل لانچنگ

یانگو دوسری رائیڈ ہیلنگ سروسز سے الگ کیوں ہے؟
شائع 20 جولائ 2023 04:07pm

انٹر نیشنل رائیڈ ہیلنگ سروس ”Yango“ کی طرف سے لاہور میں ایک شاندار آفیشل لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی رائیڈ ہیلنگ سروس“Yango“ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کامیابی سے شروع ہونے کے بعد پاکستان بھر میں آگئی ہے۔

ہفتے کو منعقد ہونے والے خصوصی لانچ ایونٹ میں معروف رائڈ ہیلنگ سروس کی آمد کا اعلان کیا گیا، اس ایونٹ میں صنعت کے پیشہ ور افراد، اثر و رسوخ رکھنے والے، اسٹیک ہولڈرز اور ممکنہ صارفین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیر شیزہ فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیر شیزہ فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیر شیزہ فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں

سدرہ اقبال کی میزبانی میں یہ لانچ ایک معلوماتی اور پر جوش ایونٹ تھا، کیونکہ یہ پاکستان میں کام کرنے والی نئی کمپنیوں کے لیے دروازے کھولے گا اور امید اور معاشی خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔

تقریب کا اختتام باصلاحیت گلوکارہ نتاشہ بیگ کی خصوصی پر فارمنس کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنی مسحور کن آواز سے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔

 تقریب کا اختتام باصلاحیت گلوکارہ نتاشہ بیگ کی خصوصی پر فارمنس کے ساتھ ہوا
تقریب کا اختتام باصلاحیت گلوکارہ نتاشہ بیگ کی خصوصی پر فارمنس کے ساتھ ہوا

Yango مسافروں کے لیے محفوظ ، کم لاگت سفر اور ڈرائیوروں کے لیے قابل اعتماد اور مستحکم آمدنی فراہم کرنے کے لیے اپنی لگن کو برقرار رکھتا ہے۔

ہمارا مقصد شراکت داروں، ڈرائیوروں ، صارفین اور معاشرے کو فائدہ پہنچانا ہے تا کہ پارٹنرز کی بہتر کمائی کے لیے نئی گاڑیاں متعارف کرائیں، مؤثر ترسیل اور بہتر راستوں کے لیے اسمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، اور پائیدار کاروباری طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Yango پاکستان کے کنٹری منیجر فیصل افتخار نے پاکستان میں سروس کے آغاز کے بارے میں بتایا کہ ہم نے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی سروس کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے، اور ملک میں اپنی موجودگی کے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں، ہم نے پہلے ہی 50 سے زیادہ مقامی ٹرانسپورٹیشن فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور ہماری توقعات سے زیادہ مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا ہے۔

ہمارا مقصد اس سے آگے بڑھنا ہے، پاکستان کے لوگوں کو ایک آسان پبلک ٹرانسپورٹ آپشن پیش کرتا ہے جو پریشانی سے پاک اور قابل اعتماد ہو۔

Yango پہلے ہی یورپ، مشرق وسطی اور لاطینی امریکہ میں نقل و حرکت کے شعبے میں ایک ممتاز ادارے کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارات، ناروے، فن لینڈ، بولیویا، پیرو اور الجیریا جیسے ممالک شامل ہیں، بشمول ان سب کے، صحارا افریقہ میں بھی یہ مضبوطی سے اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔

اس کے بعد Yango نے اپنی نظریں جنوبی ایشیائی آبادی پر رکھی ہیں کیونکہ اس کا مقصد پاکستان سے شروع ہو کر خطے میں توسیع کرنا ہے۔

یہ سروس عالمی سطح پر 20 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے اور اب یہ محفوظ سرمایہ کاری کا مؤثر اطلاق پاکستانی معیشت میں کر رہی ہے۔

Yango ایسے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا ہے جن کے پاس مارکیٹ میں کام کرنے والے مقامی متعدد ڈرائیور ہیں۔ اس سے ملک میں بلا واسطہ اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کر کے معاشی مواقع میں اضافہ ہوتا ہے۔

Yango ایپ کو انگریزی اور اردو سمیت مختلف زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ صارفین کو کاروں اور موٹر بائیکس دونوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کی منزلوں تک سواریوں کی بکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

سروس صارفین کو رائیڈ کے دوران ایک سے زیادہ اسٹاپ کرنے اور ایک ہی سیلولر ڈیوائس سے ایک سے زیادہ بلنگ کرنے کی سہولت فراہم کر کے خود کو منفرد بناتی ہے۔

جغرافیائی محل وقوع کی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر، ایپ صارف کے مقام کا ٹھیک ٹھیک پتہ لگاتی ہے اور انتظار کے وقت کو کم سے کم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر قریبی ڈرائیور سے جوڑ دیتی ہے۔

ایپ فی الحال صرف کیش سسٹم پر کام کرتی ہے اور صارف کے فراہم کر دو منزل کے پتے کی بنیاد پر ہر سفر کے کرایے کا خود بخود تخمینہ لگاتی ہے۔

Yango دیگر رائیڈ ہیلنگ سروسز کے برعکس اپنی میپنگ، راؤٹنگ، اور نیویگیشن کے ساتھ ساتھ سمارٹ آرڈر ڈسٹری بیوشن کا استعمال کرتی ہے۔

Yango ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے براہ کرم مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کریں

https://ya.cc/t/nooH7Y2p4AvwLC

Yango