Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور، نواز شریف اعلان کریں گے

نوازشریف کی ہدایت پر منشور کمیٹی نے کام مکمل کرلیا، پارٹی ذرائع
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 01:56pm

ملک میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور بھی تیاری کے حتمی مراحل میں ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف اپنی جماعت کے انتخابی منشور کی حتمی منظوری دیں گے اور وطن واپسی کے بعد منشور کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، نوازشریف کی ہدایت پر منشور کمیٹی نے کام مکمل کرلیا، کمیٹی نے سفارشات نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کو بھجوا دیں ہیں۔

پاکستان کی یوتھ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے منشور میں نوجوانوں پر زیادہ فوکس کیا گیا ہے، خوشحال اور باروزگار نوجوان ن لیگ کے منشور کا بنیادی پوائنٹ ہوگا، منشور میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے نئے مواقع دینے کا وعدہ کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے منشور میں معاشی بحران کو حل کر کے ملک کو خوشحال بنانے کی بات ہوگی، معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، زراعت، تعلیم، صحت، امن و امان، نئے ترقیاتی منصوبے بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے منشور کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا اور نوجوانوں کو کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینا بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔

خارجہ امور کے حوالے سے ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات قائم کرنا منشور کا حصہ ہو گا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق معاشی ترقی کے لئے درآمدات اور برآمدات میں توازن لایا جائے گا، زراعت کو ترقی دے کر کسانوں کی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔

ملک میں نئے موٹر ویز کا جال بچھایا جائے گا، ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام قائم کرنا بھی منشور کا لازمی حصہ ہو گا، ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لئے مسلم لیگ ن کے منشور میں سیاسی روا داری کی بات جائے گا۔

pti

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2023 Pakistan