سائفر تحقیقات: ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائفر کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیے اور انہیں ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا ہے۔
اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو تمام دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو طلب کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں 25 جولائی کو دن 12 بجے طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا، جو ان کی رہائش گاہ زمان پارک اور اسلام آباد میں بنی گالہ کے پتے پر جاری کیا گیا۔
Comments are closed on this story.