Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر نے ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کردی

عارف علوی نے جہانگیر خان جدون کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا
شائع 19 جولائ 2023 07:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کردی۔

ایوان صدر حکام کے مطابق صدر مملکت نے ایڈووکیٹ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کردی۔

صدر عارف علوی نے جہانگیر خان جدون کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے 14 جولائی سے نافذ العمل استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔

صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور ایڈووکیٹ جنرل آرڈر 2015 کے آرٹیکلز 3، 2 اور 6 کے تحت دی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا، مزید عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

جہانگیر جدون کو گزشتہ سال مئی میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا، ان سے قبل نیاز اللہ نیازی اس عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ موجودہ حکومت نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

اسلام آباد

resignation

President Arif Alvi

advocate general islamabad

jahangir jadoon

Advocate Ayaz Shaukat