Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی فیکٹری سے امونیا گیس اخراج سے متعدد افراد متاثر، اطراف کے گھروں کو خالی کروادیا گیا

گیس لیکج سے آدھے سے زیادہ علاقہ متاثرہوا، علاقہ مکین کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 07:01pm
گیس پھیلنےکی وجہ سےعلاقےمیں کئی بچےبیہوش ہوئے، عینی شاہد - تصویر/ آج نیوز
گیس پھیلنےکی وجہ سےعلاقےمیں کئی بچےبیہوش ہوئے، عینی شاہد - تصویر/ آج نیوز

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن برف خانے میں امونیا گیس پھیلنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں اطراف کہ گھروں کو خالی کروادیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق آئس فیکٹری میں حادثہ پیش آیا اور ایک بچی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ فیکٹری سے اخراج ہونے والی گیس کو بند کروادیا گیا ہے اور پولیس موقع پرموجود ہے۔ گیس پھیلنے کی وجہ سے علاقے میں کئی بچے بے ہوش ہوئے۔

مزید کہا کہ تین بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں 70 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ اے سی کورنگی کا کہنا ہے کہ اطراف کہ گھروں کو خالی کروادیا گیا ہے۔

 برابر موجود دوسری آئس فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
برابر موجود دوسری آئس فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ گیس لیکج سے آدھے سے زیادہ علاقہ متاثرہوا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا، تو صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

karachi

Ammonia Gas