Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں بارش نے آشیانے اجاڑ دیے

قدرتی یا ناگہانی آفات عمر، طبقہ یا ذات نہیں دیکھتیں، لیکن نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات تو کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ماننا ہے...
شائع 19 جولائ 2023 04:22pm

قدرتی یا ناگہانی آفات عمر، طبقہ یا ذات نہیں دیکھتیں، لیکن نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات تو کیے جاسکتے ہیں۔

یہ ماننا ہے راولپنڈی کے 72 سالہ ان بزرگ کا جن کا آشیانہ رات ہونے والی بارش نے اجاڑ دیا۔

راولپنڈی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن تباہ کاریوں کے اثرات تاحال جاری ہیں۔

متعدد مکانات میں کئی کئی فٹ پانی گھس گیا جس کو علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی میں ایسا ہی ایک گھر موجود ہے جو تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے اور یہ گھر ہے پیرودھائی محلہ کمھاراں کے رہائشی محمد اسلم کا، جن کا گھر چھ فٹ تک پانی میں ڈوب گیا۔

اس پانی کو نکالنے کیلئے ان کے مددگار حکومتی مشینری نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور بیٹا بنے۔

کوئی مدد کو نہ آیا، ان بزرگوں کیلئے یہی تکلیف دے مرحلہ ہے۔

یہ کہانی صرف محمد اسلم کے گھرکی ہی نہیں بلکہ محلہ کمھاراں کے کم وبیش ہر مکیں کی ہے۔

rawalpindi

Rain water