Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر آباد فائرنگ کیس میں شریک ملزم کی ضمانت منظور

6 ماہ کی تفتیش میں پراسیکیوشن ایک بھی ٹھوس شہادت اکٹھی نہیں کرسکی، وکیل
شائع 19 جولائ 2023 01:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر آباد فائرنگ کیس میں شریک ملزم طیب جہانگیر بٹ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل ڈویژنل بنچ نےدرخواست ضمانت پر سماعت کی۔

شریک ملزم طیب جہانگیر کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے طیب جہانگیر کو 4 نومبر2021 سے گرفتار کر رکھا ہے، جے آئی ٹی نے طیب جہانگیر کی 10 جنوری کو گرفتاری ظاہر کی، جے آئی ٹی سربراہ نے طیب جہانگیر پر تشدد کرکے مرضی کے بیانات لئے۔

وکیل میاں داؤد نے کہا کہ 6 ماہ کی تفتیش میں پراسیکیوشن ایک بھی ٹھوس شہادت اکٹھی نہیں کرسکی، اور استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ شریک ملزم طیب جہانگیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کی طرف سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ طیب جہانگیر کو شریک ملزم وقاص کے بیان پر نامزد کیا گیا۔

وکیل میاں داؤد نے کہا کہ طیب بٹ کی وقوعہ میں شمولیت یا سازش کی کوئی شہادت موجود نہیں۔

عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم طیب جہانگیر کی ضمانت منظور کرلی۔

خیال رہے کہ وزیرآباد فائرنق واقعے میں اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

imran khan

Bail

Wazirabad Firing

Tayyab Jahangir Butt