Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سول ایوی ایشن یونینز کی جہازوں کے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکاٸی یونین اور جیکا یونین نے دی۔
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 02:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملکی ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال کے بعد جہازوں کا پہیہ جام کرنے کی دھمکی دے دی۔

یکم اگست کو اسلام آباد ائرپورٹ پر قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی، 8 اگست کو لاہور جبکہ 17 اگست کو کراچی میں کام بند کردیا جائے گا۔

قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکاٸی یونین اور جیکا یونین نے دی۔

ملکی ائرپورٹس پر آؤٹ سورسنگ کے خلاف کئی روز سے مسلسل احتجاج کئے جا رہے ہیں۔

لاہور ائرپورٹ پر سی اے اے کے آفیسرز اور اسٹاف کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

اٸر پورٹ پر آؤٹ سورسنگ کے خلاف بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

چٸیرمین اکاٸی یونین ایاز بٹ کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی اٸر پورٹس کو آؤٹ سورس نہیں ہونے دیں گے۔ سالانہ اربوں روپے کمانے والے منافع بخش ادارے کی بندر بانٹ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حساس ادارے کی آؤٹ سورسنگ ملکی سلامتی اور دفاع کے لٸے بھی خطرناک ہے۔

سول ایوی ایشن یونینز نے قلم چھوڑ کے بعد جہازوں کا پہیہ جام کرنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔

CAA Workers Strike