Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ڈاکوؤں کے ہاتھوں استاد کا قتل، ملزم دودھ لینے والا نکلا

واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو شہریوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا تھا.
شائع 19 جولائ 2023 11:55am
مقتول استاد اسلم پتافی
مقتول استاد اسلم پتافی

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بے رحم ڈاکوؤں نے اسکول کے ٹیچر کی جان لے لی، مقتول محمد اسلم پتافی اپنے والدین کے ساتھ عید منانے خیرپور سے کراچی آیا تھا، واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ عرصہ دراز سے دودھ لینے والا شخص ملوث نکلا۔

پانچ جولائی کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے عارب پہنور گوٹھ میں ڈاکوؤں ںے اسکول ٹیچر محمد اسلام کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

واردات میں عرصہ دراز سے ان ہی کے باڑے سےدودھ لینے والا راؤ سانول ملوث نکلا۔

مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے محمد اسلم استاد تھے اور وہ تعلیم کو عام کرنے کی جدوجہد میں لگے رہتے تھے، وہ اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی آئے تھے۔

محمد اسلم کے والد اور بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسلم موت کی نیند سو گئے۔ انہوں نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واقعہ میں ملوث دو ملزمان یاسر اور مقصود کو شہریوں نے پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا تھا، جن کی نشاندہی پر ملزم گڈو اور راؤ سانول کو گرفتار کیا گیا۔

karachi

Teacher Murder