Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پرانی مردم شماری پر انتخابات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

آج وزیراعظم سے ملاقات میں شکوے اور تحفظات ظاہر کئے جائیں گے۔
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 02:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مردم شماری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے شعیب صدیقی کا نام تجویزکرنے پر گفتگوہوئی۔

ایم کیو ایم نے بطوراتحادی جماعت اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں ایم کیو ایم وفد کو بتایا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے تمام اہم فیصلوں کے ہر مرحلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس سے مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی نئے انتخابات، نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کو یقینی بنائے گی، کمیٹی میں ن لیگ سے ایاز صادق، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی ووٹر لسٹوں میں شہری سندھ بالخصوص کراچی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

PM Shehbaz Sharif

MQM Delegation

Caretaker CM Sindh