Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک میں 1 ارب ڈالر رکھوانے پر وزیراعظم، اماراتی صدر کے شکر گزار

وزیر اعظم نے برادرانہ تعلقات کو اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
شائع 19 جولائ 2023 09:04am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 1 بلین امریکی ڈالر رکھنے پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹیلیفونک رابطہ میں پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے لیےتعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عرب امارات کے صدر کی گہری محبت اور نگہداشت کا اظہار ہے۔

وزیر اعظم نے برادرانہ تعلقات کو اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

PM Shehbaz Sharif

UAE president

Sheikh Muhammad Bin Zayed Al Nahyan