Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غلاف کعبہ کوکسوہ فیکٹری سے مسجد الحرام منتقل کرنے کا عمل شروع

کل یکم حجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا
شائع 18 جولائ 2023 11:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

غلاف کعبہ کوکسوہ فیکٹری سے مسجد الحرام منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، کل یکم حجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے بیت اللہ شریف لایا جا رہا ہے، کسوہ فیکٹری کے حکام نے غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے حوالے کیا۔

غلاف کعبہ کے تبدیلی کی تقریب نماز عشاء کے بعد شروع ہوگی، نئے اسلامی سال 1445 کی شروعات ہوتے ہی مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور نئے اسلامی سال کو خوش آمدید کہا۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے سامنے بلند و بالا کلاک ٹاور نئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے جگمگا اٹھا۔

کلاک ٹاور کی تھری ڈی لائٹس روشن کرکے نئے اسلامی سال 1445 کو خوش آمدید کہا گیا۔

Makkah

ghilaf e kaaba