Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال میں زہریلا دودھ پینے سے بہن بھائی جاں بحق

دودھ پینے سے 3 بچیاں اور والدین کی حالت غیر ہوگئی
شائع 18 جولائ 2023 11:41pm

زہریلا دودھ پینے سے ایک فیملی کے دو بچے جاں بحق، اور تین بچیاں اور ان کے والدین کی حالت غیر ہوگئی۔

ساہیوال میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے دو بچے جاں بحق، جب کہ 3 بچیاں اور ان کے والدین کی حالت غیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی، اور گھر والوں نے اسی دودھ سے ملک شیک بنا کر نے پیا، جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں دو بچوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسپتال انتطامیہ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک بچی جو آپس میں بہن بھائی ہیں، جب کہ ان کی 3 بہنیں اور والدین زیر علاج ہیں۔

Sahiwal

Milk

Poisonous milk