Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ناقابل یقین دعویٰ

پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ پیے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 10:27am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 72 فیصد خواتین سگریٹ پیتی ہیں۔

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاسکو کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے بریفنگ دی۔

ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ پیے جاتے ہیں، تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی عمروں کا تناسب کا ڈیٹا نہیں، تاہم ایک سروے کے مطابق ملک میں 72 فیصد خواتین سیگریٹ پیتی ہیں۔

ٹوبیکو بورڈ حکام کے مطابق سگریٹ کے ایک ڈبے پر 85 فیصد ٹیکس عائد ہے، جب کہ ایکسائز، ریگولیٹری اور دیگر ٹیکسز کی مد میں 85 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔

Tobacco Board

Pakistan Tobacco