Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں
شائع 18 جولائ 2023 04:17pm

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئےلائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں آٹا، چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کردیں، اور کہا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ مؤثر انتظامی اقدامات کے ذریعے قیمتوں میں استحکام لایاجائے، اور اشیا کی قیمتوں کے ساتھ ان کی طلب اور رسد پر نظر رکھی جائے۔

sugar

sugar price

flour mills association

Flour Shortage

Flour Smuggling