Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی
شائع 18 جولائ 2023 03:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ کر دیا گیا، چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

لاہور میں چینی کی قیمت 140سے بڑھ کر 150 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے سے منڈی تیز ہو گئی ہے۔

چینی کے 100 کلو کے بیگ کی ایکس مل قیمت 14 ہزار روپے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل میں نرخ 142 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کی قیمت میں پچیس سے تیس روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

pakistan economy

sugar price

Pakistan Inflation