Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی: رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید حمایت درکار

جی ڈی اے نے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کرنے کے بجائے تعاون مان لیا
شائع 18 جولائ 2023 03:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید ارکان کی حمایت درکار ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کو مزید بارہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے تک رعنا انصار قائد حزب اختلاف نہیں بن سکتیں۔

سندھ اسمبلی کے حکام نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو اسپیکر کے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔

دوسری طرف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کرنے کے بجائے ان سے اپنے امیدوار کیلئے تعاون مانگا ہے۔

CM Sindh

MQM Pakistan

Sindh assembly opposition leader