Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ عادات اپنائیں، اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچائیں

اپنی روزمرہ کی زندگی آسان بنانے کے لیے چند دلچسپ طریقے
شائع 18 جولائ 2023 04:14pm
تصویر:فائل فوٹو
تصویر:فائل فوٹو

اپنی روزمرہ کی زندگی آسان بنانے کے لیے چند طریقے اپنا کر بہت سا وقت بچایا جاسکتا ہے۔یہ لائف ہیکس نہ صرف وقت کی بچت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ پیسے کی بچت میں بھی اہم ہیں۔

آپ کے لیے کچھ بہترین ہیکس اور ٹپس یہ ہیں۔

اپنے فون کیس میں پیسے رکھیں

اگر آپ اپنے فون کیس میں کچھ رقم رکھتے ہیں تو آپ کے پاس ہمیشہ ہنگامی صورتحال میں کچھ رقم ہوگی لیکن ٹرانس پیرنٹ فون کیس والے یہ ہیک نہیں استعمال کریں۔

شاورکیپس میں جوتے پیک کریں

اگر آپ سفر کر رہے ہیں تو کپڑوں کو گندگی سے بچانے کیلئے شاور کیپس میں جوتوں کو پیک کریں۔

مشروبات کو آئس کیوب میں تبدیل کریں

وقت کی بچت کے لئے کسی بھی مشروب کو آئس ٹرے پرڈالیں اوراس کو پھیلا کر فریزر میں رکھ دیں۔ مثال کے طور پر آپ آئسڈ کافی بنانے کے لئےفریز کافی کو بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

نیل پالش سے چابی کو نشان لگائیں

اگر چابی سے متعلق آپ کی یاد داشت کمزور ہے تو آپ مختلف رنگوں کی نیل پالش سے چابی کو رنگ سکتے ہیں۔اس سے آپ لاک کھولتے ہوئے مطمئن رہیں گے۔

بوبی پن کومیگنٹ پر رکھیں

اگر آپ کی بوبی پنزگھم جاتی ہیں تو انہیں کسی میگنٹ سے چپکالیں۔ اس طرح آپ کی بوبی پن جگہ پر رہیں گی اور تلاش کرنا آسان ہوگا۔

lifestyle

kitchen hacks

Hacks

lifehacks