Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کو قانونی مسائل کے خدشات لاحق

ایک اور قانونی کارروائی کا امکان
شائع 18 جولائ 2023 02:42pm

استحکام پاکستان پارٹی کو قانونی مسائل کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں, پہلے پارٹی کے نام پر اعتراض ہوا تو اب پارٹی نشان عقاب کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

پرویز مشرف مرحوم کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان عقاب ہے، الیکشن کمیشن کسی جماعت کو انتخابی نشان الاٹ کرے تو دوسری جماعت وہ نشان استعمال نہیں کر سکتی۔

الیکشن کمیشن نے 2018 میں عقاب کا نشانہ آل پاکستان مسلم لیگ کو الاٹ کیا تھا، فہرست کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ عقاب کے نشان کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بھی عقاب کے نشان کا اعلان کیا گیا تھا۔

Election Symbol

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)