Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری کی منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

مردم شماری کی منظوری پر حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہوگا
شائع 17 جولائ 2023 11:28pm

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس25 جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس25 جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اور مردم شماری پر صوبائی حکومتوں کا مؤقف بھی پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی منظوری پر حلقہ بندیوں کاعمل شروع ہوگا۔

census

Census 2023

Common Interests Council