Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہونے والے ایم پی ایز پرویز خٹک کے اجلاس سے برآمد‘

'عدالت نے پولیس کے حوالے کیا اور پولیس نے پرویز خٹک کے حوالے کردیا'
شائع 17 جولائ 2023 11:14pm

پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے دو سابق ایم پی ایز کو جیل سے پرول پر رہا کیا گیا، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے آج اپنی نئی جماعت (پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز) کے قیام کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے ایک شادی ہال میں تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں تحریک انصاف کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز کے قیام کی تقریب میں 2 سابق ایم پی ایز کو جیل سے اجلاس میں پہنچایا گیا، اور دونوں ارکان کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پرول پر رہا کیا گیا۔

اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان کو 24 گھنٹے کیلئے پرول پر رہا کیا گیا تھا، اورملزمان وقت سے پہلے جیل واپس پہنچ چکے ہیں۔

عدالت نے پولیس اور پولیس نے پرویز خٹک کے حوالے کردیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں دونوں ارکان اسمبلی کی جیل سے گرفتار ہونے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان دو ایم پی ایز (MPAs) کو گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا اور پولیس نے ان کو پرویز خٹک کے حوالے کردیا اور سب مقدمات سے بری بھی ہوں گے۔

تحریک انصاف کی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی دونوں ایم پی ایز کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، اور لکھا گیا ہے کہ کل ان دو سابق ایم پی ایز ( MPAs ) ملک واجد اور ارباب وسیم کو عدالت نے دو دن کے لیے ”جسمانی ریمانڈ“ پر پشاور پولیس کے حوالے کیا تھا، اور آج یہ پرویز خٹک کی میٹنگ سے برآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، دونوں ملزمان کی 16جولائی کو درخواست ضمانت خارج ہوئی تھی اور انہیں احاطہ عدالت سے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک واجد اور ارباب وسیم 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔

pti

Pervez Khattak

pti chairman

Farukh Habib

PTI Leaders Left Party

PTI Parliamentarians