آن لائن قرضہ اسکیمز کے خلاف ایکشن، ایف آئی اے کی 8 ٹیمیں تشکیل
تمام ٹیموں نے کوائف جمع کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے
ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور اور اس کے گردونواح میں کے لیے آن لائن قرضہ اسکیمز کے خلاف کارروائیوں کے لئے 8 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
آن لائن قرضہ اسکیمز کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم نے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عائشہ کو ٹیموں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ تمام ٹیموں نے کوائف جمع کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ آن لائن قرض کے بدلے سود پر سود، عدم ادائیگی اور دھکمیوں کے باعث رواں ہفتے 2 بچوں کے باپ نے خود کشی کی ٓتھی۔
جس کے بعد ایف آئی اے نے آن لائن قرضے کی ایپس اسکینڈل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
FIA
cyber crime wing
online loan
Online Loan Apps
ٖFIA Cyber Crime
مقبول ترین
Comments are closed on this story.