Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے ریکارڈ کردہ ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجیں
شائع 17 جولائ 2023 06:18pm

ایف آئی اے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، اور اس کے قبضے خاتون کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل گوجرانولہ نے کامیاب کارروائی کے دوران خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت لاریب رسول کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق جہلم سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاریب رسول نے خاتون کو ورغلا کر اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں، اور پھر ریکارڈ کردہ ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا، جس کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل اور قابل اعتراض ڈیٹا فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

FIA

harassment

sexual harassment

ٖFIA Cyber Crime