Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی کےاحکامات، سندھ کے تمام مندروں پر سیکورٹی ہائی الرٹ

مندروں پرتمام اہلکار2ماہ کیلئے مامور کیئے جارہے ہیں، آئی جی سندھ
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 05:51pm

سندھ بھر کے تمام مندروں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، حفاطت کے لیے400 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ مندروں کی سیکیورٹی کیلئے 400 پولیس اہلکاروں کوتعینات کردیا گیا ہے، تمام پولیس اہلکارانتظامی بنیادوں پرسیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مندروں پرتمام اہلکار2 ماہ کیلئے مامور کیے جارہے ہیں جبکہ ہندو برادری سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کو یقینی بنائے، سندھ میں آباد اقلیتی برادری کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،

Sindh Police

hindu community