Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب کل یکم محرم کو ہوگی

غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب نماز عشاء کے بعد منعقد کی جائے گی۔
شائع 17 جولائ 2023 02:15pm
Ghilaf e Kaaba preparation steps | گلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل - Aaj News

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے غلافِ کعبہ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد اللہ تعالیٰ کے گھر کا غلاف تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب کل یکم محرم الحرام کی شب اٹھارہ جولائی کو منعقد کی جائے گی۔

مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل سال بھر جاری رہتا ہے، جس کو درجنوں ماہر کاریگر دس مراحل میں تیار کرتے ہیں۔

خالص ریشم کے دھاگوں سے بننے والے غلاف کعبہ کو تیار کرنے کے بعد اس پر سنہرے دھاگوں سمیت سونے اور چاندی کی تاروں کی مدد سے آیات قرآنی کو خوبصورتی کے ساتھ کنندہ کیا جاتا ہے۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 120 کلو گرام سونا، 100 کلو گرام چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے شاہی فرمان کے مطابق غلاف کعبہ یکم الحرام کی شب 18 جولائی کو تبدیل کیا جائے گا، جس کے لئے کسوہ فیکٹری کے ماہرین کے علاوہ پندرہ افراد کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کل رات نماز عشاء کے بعد منعقد کی جائے گی۔

ghilaf e kaaba