Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی فیکٹری میں خوفناک آگ، 2 فائر فائٹر بیہوش

پرفیوم فیکٹری ہونے کی وجہ سے دھماکے بھی سنے گئے،6 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 06:36pm

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران 2 فائر فائٹر بہیوش ہوگئے، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں واقع پرفیوم کی فیکٹری کے بیسمنٹ میں آگ لگی۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے طلب کرلی گئیں۔

آگ پر قابو پانے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے فائربریگیڈ حکام کا مزید کہنا تھا کہ 6 فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پرفیوم کی وجہ سے بوتلوں کے دھماکےسنے گئے۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔

fire incident

Karachi Police

fire fighters