Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خدیجہ شاہ کو دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا

خدیجہ شاہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
شائع 17 جولائ 2023 11:54am

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خدیجہ شاہ کو پیر کی صبح جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔

جہاں عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

khadija shah