Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندگی کے 33 سال کی محنت، پوسٹ مین نے اپنے ہاتھوں سے مثالی محل تعمیر کرلیا

اس انسانی عجوبے کے لئے پوسٹ مین فرڈی ننڈ نے 33 سال تک لاکھوں پتھر جمع کئے۔
شائع 17 جولائ 2023 11:26am
After 33 years of hard work, Postman from Paris built an ideal palace with his own hands - Aaj News

فرانس کے ایک پوسٹ مین نے اپنی زندگی کے 33 سال لگا کر ایسا مثالی محل تعمیر کیا جو اپنی مثال آپ ہے۔

پوسٹ مین فرڈی ننڈ شیول کے تعمیر کردہ عجوبہ محل کو دیکھنے کیلئے ہر سال لاکھوں افراد جنوبی فرانس کے علاقے ہوٹریویز کا رخ کرتے ہیں۔

یہ حیرت انگیز محل مکمل طور پر ہاتھ سے چُنے گئے کنکروں یا پتھروں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے، اسے ٹیمپل آف نیچر بھی کہا جاتا ہے۔

اس انسانی عجوبے کے لئے پوسٹ مین فرڈی ننڈ نے 33 سال تک لاکھوں پتھر جمع کئے اور پھر انہیں چونے کے پتھر اور گارے سے جوڑے کر یہ حیرت انگیز قلعہ نما محل تعمیر کر دیا۔

چھبیس میٹر چوڑے اور 12 میٹر لمبے اس محل میں ستون، راہداریاں اور پُشتے بھی ہیں۔

 پوسٹ مین فرڈی ننڈ شیول
پوسٹ مین فرڈی ننڈ شیول

یہ محل لوگوں کے لئے 1907ء میں کھولا گیا اور اس کے بعد سے یہ بیشتر سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن گیا۔

تاہم محل کی تعمیر کے بعد فرڈی ننڈ نے اپنا مزار بھی 78 سال کی عمر میں ایسے ہی پتھروں سے تعمیر کیا، جو اس کے محل سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔