Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مسافرکی حاضر دماغی، طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا

میساچوسٹس میں پائلٹ کو طبی ایمرجنسی کے سامنےپرمسافرنے کنٹرول سنبھال لیا
شائع 17 جولائ 2023 11:24am
فوٹو ــ لائیومنٹ ویب سائیٹ
فوٹو ــ لائیومنٹ ویب سائیٹ

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک چھوٹے طیارے کے مسافرنے اس وقت طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ہنگامی لینڈنگ کی جب پائلٹ کو طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ حادثہ ہفتہ 15 جولائی کی سہ پہر میساچوسٹس کے ویسٹ ٹسبری میں مارتھا وائن یارڈ ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا۔ میساچوسٹس اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 79 سالہ پائلٹ کو پروازکے آخری مراحل کے دوران ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں رن وے کے باہر ہارڈ لینڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے طیارے کا بایاں بازو آدھا ٹوٹ گیا۔

حکام نے طیارے میں سوار کسی بھی شخص کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پائلٹ کو جان لیوا حالت میں بوسٹن کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق لینڈگ کروانے والے مسافر کو مقامی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پائپر میریڈیئن طیارہ ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی، نیو یارک سے ہفتہ کی سہ پہر روانہ ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر کنیکٹیکٹ کے رہائشی ہیں۔

حادثے کی تحقیقات ریاستی پولیس، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کر رہی ہے۔ ایف اے اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ این ٹی ایس بی تحقیقات کا انچارج ہے۔

یہ حادثہ جان ایف کینیڈی جونیئر، ان کی اہلیہ کیرولین بیسیٹ اور ان کی بہن لارین بیسیٹ کی مارتھا کے وائن یارڈ میں پائپرحادثے میں ہلاک ہونے کے تقریبا 24 سال بعد پیش آیا۔

CAA

USA Plane Crash

USA Police