Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو روند ڈالا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

ٹریفک حادثہ سواں پل پر پیش آیا
شائع 17 جولائ 2023 10:19am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

راولپنڈی میں سواں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے

کچہری سے روات کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمپر نے سواں پل پر 2 گاڑیوں اور سوزوکی پک اپ کو روند ڈالا۔

ڈمپر کی تیز رفتار ٹکر سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں اور قریب موجود افراد نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

Accidents

rescue 1122

punjab hospital