Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ : 1 ماہ میں 7 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد اغوا

ڈاکو مغویوں کی ویڈیو وائرل کرکے منہ مانگا تاوان وصول کرتے ہیں
شائع 16 جولائ 2023 08:13pm
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا۔

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج عروج پر ہے، اور صرف ایک ماہ میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 30 سے زائد افراد اغوا کرلیا گیا ہے، تاہم پولیس تاحال ان افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

اغوا ہونے والے بچوں میں 3 سالہ عظیم مینک، 5 سالہ فرحان سومرو، 6 سالہ صداقت ہاجانو، 2 سالہ کوثر کوسو، 8 سالہ جئے دیپ کمار، 10 سالہ مقبول میرانی اور 5 سالہ علی شاہ چنا شامل ہے۔

بے لگام ڈاکو مغویوں کی ویڈیو وائرل کرکے منہ مانگا تاوان وصول کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی عرفان سمو کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہی ہے، ڈاکو شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر رہے ہیں، لیکن جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

Kacha Area

kacha operation

US weapons in Kacha