Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حاجی شیر رحمان اے این پی کو خیرباد کہہ کر ن لیگ میں شامل

شیر رحمان مئیر پشاور کیلئے اے این پی کے امیدوار تھے
شائع 16 جولائ 2023 06:26pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

اے این پی کے رہنما حاجی شیر رحمان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان حاجی شیر رحمان نے اے این پی کو خیرباد کہہ دیا، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شیر رحمان مئیر پشاور کیلئے اے این پی کے امیدوار تھے۔

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام پشاور میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں نواز شریف کا کرداراہم ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، اور ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مرکز اور صوبہ دونوں شیر کے ہوں گے۔