خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا
خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا، میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس سے کاروباری افراد کے ساتھ خواتین بھی پریشان ہوگئیں۔
ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔ میک اپ کے سامان پر بھی 23 سے 25 فیصد سیلز ٹیکس لگائے جانے سے دکانداروں کو کاروبار کم ہونے کی فکر ستانے لگی۔
تاجر کہتے ہیں بجٹ کے بعد ہونے والی مہنگائی سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔
دوسری طرف خواتین کہتی ہیں ہر چیز قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے، کاسمیٹک آئیٹم سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا ہے، خواتین کے لئے اب میک اپ کرنا بھی دشوار ہوتا جارہا ہے۔
شادی بیاہ ہو یا عید کا تہوار بنا میک اپ خواتین کا سنگار ادھورا ہی ہوتا ہے اس لئے خواتین کا مطالبہ ہے میک اپ کا سامان سستا کیا جائے۔
Comments are closed on this story.