Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرانے والا مرکزی ملزم گرفتار

رانا بلوچ سپر ہائی وے اور اطراف میں افغانستان کا جھنڈا لہرانے میں بھی ملوث ہے، پولیس
شائع 16 جولائ 2023 12:22pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

کراچی میں سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرنے اور افغانستان کا جھنڈا لہرانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر کے قریب چھاپہ مارا گیا، جس میں سپرہائی وے پر گزشتہ سال ہنگامہ آرائی کرانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رانا بلوچ سپر ہائی وے اور اطراف میں افغانستان کا جھنڈا لہرانے میں بھی ملوث ہے، رانا بلوچ نے ساتھیوں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال سپرہائی وے پر ہنگامہ آ رائی کے بعد ملزم رانا بلوچ افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسند رانا بلوچ نے ہنگامہ آرائی میں متعدد گاڑیوں سمیت جناح میڈیکل یونیورسٹی کی بس بھی جلائی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حیدرآباد کے ہوٹل میں جھگڑے کے دوران نوجوان بلال کاکا کے قتل کے بعد لسانی فسادات سامنے آئے تھے جس کے بعد کراچی سپر ہائی کو بلاک کرکے پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation